اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

ادھیڑ عمر میں غیر معیاری نیند کے صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟جانئے

27 Oct 2024
27 Oct 2024

(ویب ڈیسک)ماہرین کی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ اگر آپ کی عمر 40 یا 50 کی دہائی میں ہے اور آپ کو سونے میں دشواری کا سامنا ہے تو یہ آپ کی عمر کے ساتھ دماغی صحت کے لیے اچھی علامت نہیں ہے۔

تحقیق کے سرکردہ مصنف کلیمینس کیویلس کا کہنا تھا کہ ہمارےمطالعے میں شرکا کی دماغی عمر کا تعین کرنے کے لیے دماغی اسکینوں کا استعمال کیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ مطالعہ بتاتا ہے کہ ادھیڑ عمری میں کم نیند کا تعلق تقریباً تین سال کے اضافی دماغی بڑھاپے سے ہے۔

محققین کی ٹیم نے 589 لوگوں پر توجہ مرکوز کی جن کی اوسط عمر تقریباً 40 سال تھی۔ مطالعے کے آغاز میں ہر ایک نے 40  سال کی عمر میں اور پھر تقریباً 45 سال کی عمر تک اپنی نیند کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔عمر، جنس، ہائی بلڈ پریشر اور ذیابیطس جیسے ممکنہ عوامل کو ایک طرف کرنے کے بعد ٹیم نے پایا کہ چار یا اس سے زیادہ خراب نیند کی خصوصیات کے حامل افراد کے دماغ اوسطاً 2.6 سال "زیادہ بوڑھے" تھے۔

دوسری جانب دو یا تین خراب نیند کی خصوصیات والے لوگوں میں دماغ 55 سال کی عمر تک اوسطاً 1.6 سال زیادہ ’بوڑھا‘ تھا ان کے مقابلے میں جن میں نیند کے مسائل درپیش نہیں تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے