اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

کیا ارشد ندیم کو حکومتی اعلان کردہ تمام انعامی رقم مل گئی؟ ایتھلیٹ کا بڑا انکشاف

27 Oct 2024
27 Oct 2024

(ویب ڈیسک) پیرس اولمپکس 2024 میں پاکستان کو 4 دہائیوں کے بعد گولڈ میڈل جتوانے والے جیولین تھرور ارشد ندیم نے اپنی انعامی رقم کے حوالے سے بڑا انکشاف کیا ہے۔

رواں برس اگست میں منعقد ہونے والے پیرس اولمپکس کے فائنل میں ارشد ندیم نے92.97 میٹر کی تھرو کرکے ناصرف نیا اولمپک ریکارڈ بنایا تھا بلکہ پاکستان کو گولڈ میڈل جتوایا تھا اور ساتھ ہی انہوں نے پاکستان کو پہلا گولڈ میڈل جتوانے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔

ارشد ندیم کے اس اعزاز کے بعد ان کے لیے ناصرف حکومتِ پاکستان بلکہ صوبائی حکومتوں سمیت کئی نجی اداروں نے انعامات کے اعلان کیے، ایتھلیٹ کیلئے اعلان کی گئی انعامی رقم مجموعی طور پر کروڑوں میں تھی۔

اب حال ہی میں ارشد نے اپنے کوچ سلمان بٹ کے ہمراہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی۔ اس دوران پروگرام کے حاضرین میں سے ایک شخص نے قومی ایتھلیٹ سے پوچھا کہ حکومت یا پرائیویٹ اداروں کی طرف سے جن انعامات کا اعلان ہوا تھا، کیا آپ کو وہ سب واقعی ملے؟

میزبان نے سوال سنتے ہی کہا کہ ہاں یہ ایک اہم سوال ہے، پوری قوم گنتی کر رہی تھی کہ ارشد ندیم کو ملنے والی انعامی رقم کتنی ہوگئی، میرے مطابق یہ رقم 80 یا 90 کروڑ کے قریب تھی۔

جواب میں ارشد ندیم نے ہنستے ہوئے کہا کہ سرکاری اداروں کی بات کروں تو الحمداللہ ان کی طرف سے اعلان کی گئی تمام رقم مل گئی ہے اور میرے خیال میں جو پرائیویٹ ادارے ہیں وہ رہ گئے ہیں، انہوں نے رقم اب تک نہیں دی، کچھ نجی اداروں نے دے دیا ہے جب کہ کچھ رہ گئے ہیں۔

ایتھلیٹ کے کوچ سلمان بٹ نے کہا کہ ہم شکر گزار ہیں کہ سرکار نے انعامی رقم وقت پر ادا کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے