اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

ملک میں روزانہ کتنےافراد فالج کا شکار ہورہے ہیں؟ماہرین نے ہولناک تعداد بتا دی

26 Oct 2024
26 Oct 2024

(ویب ڈیسک)طبی ماہرین نے انکشاف کیا کہ پاکستان میں روزانہ ایک ہزارافراد فالج کا شکار ہو رہے ہیں جبکہ یومیہ 400 افراد اس مرض کے باعث موت کے منہ میں جارہے ہیں۔

ماہرین نے حکومت سے درخواست کی کہ بلڈ پریشر، ذیابیطس، اور فالج کے مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی جائیں اور فالج کے علاج کے مراکز میں اضافہ کیا جائے۔ماہرین نے ان خیالات کا اظہار نیورولوجی اویئرنس اینڈ ریسرچ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام پریس کانفرنس میں کیا جس میں معروف نیورولوجسٹ ڈاکٹر محمد واسع، ماہر امراض خون ڈاکٹر ثاقب انصاری اور چیئرمین گلشن ٹاؤن ڈاکٹر فواد نے شرکت کی۔

ڈاکٹر محمد واسع نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں فالج کی بیماری خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے، ملک میں یومیہ تقریباً 1,000 افراد فالج کا شکار ہوتے ہیں جبکہ یومیہ 400 افراد فالج کے سبب جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی ایک تہائی آبادی بلڈ پریشر میں مبتلا ہے جبکہ 14 فیصد لوگ سگریٹ نوشی کرتے ہیں اور 16 فیصد گٹگے کا استعمال کرتے ہیں۔ ای سگریٹ کا استعمال بھی بڑھ رہا ہے جبکہ کراچی میں ماحولیاتی آلودگی کا انڈیکس 200 سے 250 کے درمیان ہوتا ہے جو کہ خطرناک ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے