اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ایمرجنگ ایشیا کپ : پاکستان شاہینز کا فائنل میں رسائی کا خواب ادھورا رہ گیا

25 Oct 2024
25 Oct 2024

(ویب ڈیسک) ایمرجنگ ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے پاکستان شاہینز کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔

عمان کے شہر الامارات میں کھیلے گئے ایمرجنگ ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پاکستان کی پوری ٹیم 135 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔

پاکستان شاہینز کی جانب سے اننگز کا آغاز عمیر بن یوسف اور یاسر خان نے کیا مگر عمیر بن یوسف کے علاوہ کوئی کھلاڑی متاثر کن کارکردگی نہ دکھا سکا، شاہینز کی جانب سے کپتان محمد حارث سمیت 7 کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہو سکے، 135 کے مجموعی سکور میں 68 رنز تن تنہا عمیر بن یوسف نے بنائے۔

یاسر خان 2، کپتان محمد حارث 6، حیدر علی 14، عرفات منہاس 10، عباس آفریدی 9 اور عمران جونیئر 13 رنز بنا پائے جبکہ قاسم اکرم اور عبدالصمد بغیر کھاتہ کھولے ہی پویلین چلتے بنے۔

سری لنکا کی جانب سے داشن ہمینتھا نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ نیپون اور ایشان ملنگا نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں، ہدف کے تعاقب میں سری لنکا اے نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور صرف تین وکٹوں کے نقصان پر 17ویں اوور کی تیسری گیند پر ہدف حاصل کرلیا۔

سری لنکا اے کی جانب سے وکرما سنگھے  نے 52 رن کی ناٹ آؤٹ ناقابل شکست اننگ کھیلی جبکہ لاہرو اڈارا  نے 43، یشودھا لنکا نے 11 اور کپتان نوویندا فرنینڈو نے 9 رنز بنائے اور سہن اراچینگا 17 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، پاکستان شاہینز کے سفیان مقیم اور عباس آفریدی نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے