اپ ڈیٹس
  • 352.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی سی بی نے سلیکشن کمیٹی کے ارکان کی تعداد کم کردی، کپتان اور ہیڈ کوچ کی چھٹی

17 Oct 2024
17 Oct 2024

(لاہورنیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) نے سلیکشن کمیٹی کے اراکین کی تعداد 7 سے کم کر کے 5 کر دی۔

بورڈ نے گزشتہ ہفتے 7 سلیکٹرز کے ساتھ کمیٹی میں 4 نان ووٹنگ اراکین کو بھی شامل کیا تھا تاہم اب پی سی بی نے ویب سائٹ پر سلیکشن کمیٹی کے اراکین کی تعداد کو اپ ڈیٹ کردیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق سلیکشن کمیٹی میں صرف 5 اراکین شامل ہیں جن میں کپتان اور ہیڈ کوچ شامل نہیں۔

بورڈ کا بتانا ہے کہ سلیکشن کمیٹی کے 5 اراکین میں عاقب جاوید، علیم ڈار، اسد شفیق، اظہر علی اور حسن چیمہ شامل ہیں جب کہ پی سی بی نے نان ووٹنگ اراکین بھی ختم کردیئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پلیئنگ الیون میں بھی سلیکٹرز کا کردار بڑھا دیا گیا ہے جس کے پیش نظر سلیکٹرز کوچ اور کپتان سے مشاورت کر کے ٹیم کا اعلان کریں گے، سلیکٹرز ہی پلیئنگ الیون کو کوچ اور کپتان کی مشاورت سے حتمی شکل دیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے