اپ ڈیٹس
  • 301.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

جے شنکر کا دورہ، پاک بھارت کرکٹ بحالی پر کوئی بات نہیں ہوئی: انڈین میڈیا

17 Oct 2024
17 Oct 2024

(ویب ڈیسک) بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کے دورہ پاکستان کے دوران پاکستان اور ہندوستان کے درمیان کرکٹ بحالی کے حوالے سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ وزیر خارجہ جے شنکر کی شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے بعد پاک بھارت باہمی کرکٹ سیریز کے حوالے سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے بھارتی ٹیم کو پاکستان آنا ہے تاہم بھارتی بورڈ نے تاحال ٹیم کے آمد سے متعلق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو آگاہ نہیں کیا ہے۔

دوسری جانب آئی سی سی چیئرمین کیلئے جے شاہ کا منتخب ہونے کو اشارہ دیا جارہا تھا کہ پاکستان کی جانب سے کوئی اعتراض نہ اٹھانا بڑی وجہ ہے اور ہوسکتا ہے کہ دونوں بورڈز کے درمیان ڈیل طے پاگئی ہو۔

سال 2008ء ایشیاکپ کے بعد سے بھارت نے پاکستان کا دورہ نہیں کیا جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان باہمی سیریز 2012-13 میں کھیلی گئی تھی، سیاسی تناؤ اور حالات کی وجہ سے پاک بھارت ٹیمیں محض آئی سی سی ایونٹس میں ایک دوسرے کے مدمقابل آتی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے