اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کو پاکستان میں ویلکم کرتا ہوں: بلاول بھٹو زرداری

15 Oct 2024
15 Oct 2024

(لاہور نیوز) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر کو پاکستان میں ویلکم کرتا ہوں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ایس سی او رولز کے مطابق دوطرفہ معاملات کو نہیں اٹھایا جا سکتا، مختلف ممالک کے وزرائے اعظم کانفرنس کے لیے اسلام آباد میں موجود ہیں۔

انہوں  نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو دو طرفہ تعلقات کے لیے بات چیت کا آغاز کرنا چاہیے، آج نہیں لیکن کسی نا کسی دن توبات چیت کا آغاز کرنا پڑے گا، کیا یہ ممکن نہیں کہ پاکستان اوربھارت ملکرموسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے بات کریں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم میں اعتماد ہوتا تو وہ خود پاکستان آتے، بھارت نے سارک پلیٹ فارم کےلیےمشکلات پیدا کر رکھی ہیں، بھارت نے مقبوضہ وادی کی حیثیت تبدیل کر کےسلامتی کونسل اور اپنےآئین کی خلاف ورزی کی۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے