اپ ڈیٹس
  • 301.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کے واقعہ کے کوئی شواہد نہیں ملے: پنجاب پولیس

15 Oct 2024
15 Oct 2024

(لاہور نیوز) ایس پی ڈیفنس شہر بانو نقوی نے کہا ہے کہ لاہور میں نجی کالج میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کے واقعہ کے کوئی شواہد نہیں ملے۔

اپنے ایک ویڈیو پیغام میں ایس پی ڈیفنس شہر بانو نقوی کا کہنا تھا کہ کالج کے تمام سی سی ٹی وی کیمرے چیک کئے ، ایسا کوئی واقعہ ہوا ہی نہیں، نجی کالج میں طالبہ سے زیادتی کا جھوٹا واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا، عوام سے درخواست ہے کسی قسم کی غلط خبر پر کسی کے گھر والوں کو ذہنی اذیت میں نہ ڈالیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر ایسا سانحہ کسی بیٹی، بہن کیساتھ ہو تو پولیس اپنی مدعیت میں مقدمہ ضرور درج کرتی، اندراج مقدمہ کے لئے مصدقہ خبر ہونا ضروری ہے، غلط خبروں پر لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال پیدا نہیں کی جا سکتی۔

ایس پی شہر بانو نقوی کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس خواتین، بچوں اور معاشرے کے کمزور طبقات کے خلاف ہونے والے جرائم کو بہت سنجیدگی سے دیکھتی ہے۔

پنجاب پولیس کی جانب سے واقعہ کی تردید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس حوالے سے اگر کسی کے پاس ثبوت ہیں تو مطلع کریں، پولیس کی جانب سے اشتہار جاری کر دیا گیا، اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا ، شہری 15 پر کال کرکے اطلاع دے سکتے ہیں ، ورچوئل پولیس سٹیشن سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے