اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اداکارہ حنا دلپذیرکا انیل کپور کی جانب سے رابطے کا انکشاف

12 Oct 2024
12 Oct 2024

(ویب ڈیسک) معروف اداکارہ حنا دلپذیر نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ بھارتی اداکار انیل کپور نے ’’قدوسی صاحب کی بیوہ‘‘ دیکھ کر ان سے رابطہ کیا تھا۔

 

’’قدوسی صاحب کی بیوہ‘‘ اور ’’بلبلے‘‘ کے کردار ’’مومو‘‘ سے شہرت پانے والی اداکارہ حنا دلپذیر نے نجی چینل کے پروگرام میں بتایا کہ انیل کپور کو قدوسی صاحب کی بیوہ میں ان کا کردار بہت پسند آیا تھا اور انھوں نے رابطہ کرکے تعریف کی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان سے بالی ووڈ میں کام کرنے کےلیے بھی رابطہ کیا گیا لیکن اسی دوران دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کشیدہ ہوگئے اور وہ بات آگے نہیں بڑھ سکی۔حنا کا کہنا تھا کہ اب اگر کوئی بھی آفر آئی اور اچھا اسکرپٹ ملتا ہے تو وہ لازمی بیرون ملک کے پروجیکٹس میں بھی کام کریں گی۔ اداکارہ نے اپنے ملک کی انڈسٹری میں اچھے فنکاروں کے ساتھ ناروا سلوک کا بھی شکوہ کیا۔

حنا دلپذیر نے کہا کہ انڈسٹری میں انھیں کبھی بھی وہ حق نہیں دیا گیا جس کی وہ حقدار ہیں لیکن وہ ان باتوں سے بہت دور ہیں اور صرف اپنے کام سے مطلب رکھتی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کس طرح انہیں ایک بار ایک ایوارڈ شو کےلیے بیرون ملک بلایا گیا تھا جہاں انھیں ایوارڈ دینے کا وعدہ بھی کیا گیا تھا لیکن بعد میں وہ ایوارڈ کسی اور کو دے دیا گیا۔

 

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے