اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان آج ہوگا

12 Oct 2024
12 Oct 2024

(ویب ڈیسک) انگلینڈ کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان آج ہوگا۔

نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) لاہور میں پی سی بی کی جانب سے نو تشکیل شدہ سلیکشن کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا، جس میں علیم ڈار، عاقب جاوید، اظہر علی اور احسن چیمہ نے پاکستانی ٹیم کی پرفارمنس کا جائزہ لیا جبکہ سلیکٹر اسد شفیق نے زوم پر اپنی تجاویز سے آگاہ کیا۔

سلیکشن کمیٹی ارکان اب اگلے مرحلے میں ہفتے کو ملتان جائیں گے جہاں وہ ہیڈ کیوریٹر، ہیڈ کوچ اور کپتان سے ملاقات کریں گے۔ بعدازاں قومی ٹیم کا اعلان کیا جائے گا۔

دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے کامران غلام، نعمان علی، زاہد محمود کو کھیلنے کا موقع دیا جا سکتا ہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں ہی 15 تا19 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

قبل ازیں پہلے ٹیسٹ میں ہوم گراؤنڈ پر انگلینڈ نے پاکستان کو بدترین ایک اننگز اور 47 رنز سے شکست دی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے