اپ ڈیٹس
  • 301.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

شہنشاہ قوالی استاد نصرت فتح علی خان کا یوم پیدائش کل منایا جائے گا

12 Oct 2024
12 Oct 2024

(ویب ڈیسک) شہنشاہ قوالی اورکلاسیکل موسیقی کے بےتاج بادشاہ استاد نصرت فتح علی خان کا یوم پیدائش کل اتوار 13 اکتوبر کو منایا جائے گا۔

فیصل آباد کے معروف گھرانے سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ ممتاز قوال و موسیقار استاد نصرت فتح علی خان13 اکتوبر 1948ء کو فیصل آباد میں پیدا ہوئے اور صرف 16 سال کی عمر میں صوفی قوالی میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

نصرت فتح علی کی مشہور قوالیوں میں دم مست قلندر مست، علی مولا علی، یہ جو ہلکا ہلکا سرور ہے، میرا پیا گھر آیا، اللہ ہو اللہ ہو، کنا سوہنا تینوں رب نے بنایا، اکھیاں اڈیک دیاں، کسی دا یار نا وچھڑے، میرا پیا گھر آیااور میری زندگی وغیرہ شامل ہیں۔

انہوں نے یادگار غزلوں اور گیتوں کے ساتھ ملی نغمے بھی پیش کئے، شہنشاہ قوال نصرت فتح علی نے بین الاقوامی سطح پر قوالی کومتعارف کرایا اور بین الاقوامی سطح پر ان کا پہلا شاہکار 1995ء میں ریلیز ہونے والی فلم”ڈیڈ مین واکنگ“ تھا۔

انہوں نے ہالی ووڈ کی ایک اور فلم ”دی لاسٹ ٹیم پٹیشن آف کرائسٹ“ کی موسیقی بھی ترتیب دی، اس کے علاوہ انہوں نے قوالی کے حوالے سے متعدد کتب تحریر کیں، جاپان میں 1992ء میں شہنشاہ قوالی کے نام سے کتاب بھی شائع کی گئی اور انہیں گانے والے بدھا کے لقب سے نوازا گیا۔

استاد نصرت فتح علی خان جگر اور گردوں کے عارضہ کے باعث 16 اگست 1997ء کو لندن کے ہسپتال میں اس دار فانی سے کوچ کر گئے، استاد نصرت فتح علی خان کی سالگرہ کے حوالے سے شوبز انڈسٹری سمیت مختلف تنظیموں کے زیر اہتمام تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا اور ان کی خدمات پر خراج تحسین کیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے