07 Oct 2024
(لاہور نیوز) پنجاب میں ڈینگی کے وار جاری ہیں ، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ میں ڈینگی کے 65 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ترجمان محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران راولپنڈی سے 62 ، لاہور سے 2 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ میانوالی میں ایک نئے مریض میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ صوبے میں ایک ہفتے کے دوران ڈینگی کے 839 جبکہ رواں سال اب تک 2593 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔