اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

روزانہ ایک سیب کھانے سے صحت پر کیا اثر پڑتا ہے؟ماہرین نے بتا دیا

06 Oct 2024
06 Oct 2024

(ویب ڈیسک) ماہرین نے کہاہے کہ ایک سیب روزانہ کھانے سے آپ ڈاکٹروں کو خود سے دور رکھ سکتے ہیں۔

محققین  کی تحقیق میں بتایا گیا کہ فلیونوئڈز نامی مرکبات سے بھرپور غذائیں جیسے سیب کھانے سے دماغی تنزلی کا باعث بننے والے مرض ڈیمینشیا سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔اس وقت ڈیمینشیا کا کوئی علاج دستیاب نہیں،اسی لیے اس سے خود کو محفوظ رکھنا ضروری ہے۔فلیونوئڈز ایسے حیاتیاتی مرکبات ہیں جو پھلوں اور سبزیوں جیسے بیریز، سیب، انگور، مالٹے، گریپ فروٹ، چائے (سیاہ اور سبز)، شکرقندی، پیاز اور ڈارک چاکلیٹ میں پائے جاتے ہیں۔

یہ مانا جاتا ہے کہ یہ مرکبات ورم میں کمی لاتے ہیں، خون کی شریانوں کے افعال بہتر بناتے ہیں اور دماغ میں نئے نیورونز بننے کے عمل کو بہتر کرتے ہیں۔اس نئی تحقیق میں بتایا گیا کہ فلیونوئڈز سے بھرپور غذاؤں کے استعمال سے دماغی تنزلی کی رفتار کو سست کرنے میں مدد ملتی ہے۔
تحقیق میں 48 سے 70 سال کی عمر کے ایک لاکھ 21 ہزار سے زائد افراد کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی گئی۔ان افراد کا ڈیٹا یوکے بائیو بینک سے حاصل کیا گیا تھا جس میں ان کی غذائی عادات اور دیگر ضروری تفصیلات موجود تھیں۔محققین نے جائزہ لیا کہ یہ افراد روزانہ اپنی غذا سے کتنی مقدار میں فلیونوئڈز کو جسم کا حصہ بناتے ہیں۔ان افراد کی صحت کا جائزہ 9.2 سال تک لیا گیا جس دوران 882 ڈیمینشیا کے کیسز رپورٹ ہوئے۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ فلیوئونڈز سے بھرپور غذاؤں کا استعمال کرنے والے افراد جسمانی طور پر زیادہ متحرک ہوتے ہیں اور ان کا جسمانی وزن بھی دیگر سے کم ہوتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے