04 Oct 2024
(لاہور نیوز) گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں صوبہ پنجاب میں ڈینگی کے 130 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
ترجمان محکمہ صحت کے مطابق ایک ہفتہ میں 789 کیسز جبکہ رواں سال اب تک 2247 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں راولپنڈی سے 114، لاہور سے 07 اور اٹک سے 04 ڈینگی کے کیس رپورٹ ہوئے، گوجرانوالہ اور جہلم سے 2-2 ڈینگی کیسز جبکہ منڈی بہاؤالدین سے 01 ڈینگی کیس رپورٹ ہوا۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا محکمہ صحت نے انسداد ڈینگی کے لئے تمام انتظامات مکمل کر رکھے ہیں، تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی سمیت دیگر ادویات کا سٹاک موجود ہے۔