اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

آئی پی پیز مالکان نے شیئرز ہولڈنگ تبدیل کرنے شروع کر دیئے

03 Oct 2024
03 Oct 2024

(ذیشان یوسفزئی) آئی پی پیز مالکان نے شیئرز ہولڈنگ تبدیل کرنے شروع کر دیئے۔

ذرائع کے مطابق متعدد آئی پی پیز مالکان نے نیپرا میں حصص کی تبدیلی کی درخواست دے دی، حصص تبدیلی کی درخواستوں پر نیپرا اتھارٹی اضطراب کا شکار ہے، شیئرز تبدیلی کی درخواستوں نے کئی سوالات کھڑے کر دیئے۔

ذرائع پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ موجودہ وقت میں جب آئی پی پیز کے متعلق کارروائی ہو رہی ہے ایسے وقت میں شیئرز ہولڈنگ تبدیلی کا مقصد کیا ہے؟ آئی پی پیز مالکان اپنے شیئرز تبدیل کرنے کے بعد ماضی کے تمام اقدامات سے علیحدہ ہو جائیں گے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ شیئرز تبدیلی کے بعد آئی پی پیز مالکان کو فرانزک آڈٹ کی صورت میں ذمہ دار قرار نہیں دیا جا سکے گا، آئی پی پیز کے مالکان شیئرز اپنے اور خاندان کے نام سے تبدیل کرکے کمپنیوں کے حوالے کر رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے