03 Oct 2024
(لاہور نیوز) مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کو کہیں ریلیف نہ مل سکا۔
تین سبزیوں کی قیمتیں مزید بڑھا دی گئیں، پیاز 140 روپے کے بجائے 160 روپے، ٹماٹر 120 روپے کے بجائے 150 روپے، لہسن 550 روپے کے بجائے 650 روپے کلو بیچے جا رہے ہیں۔
پھلوں میں کیلا درجہ اول 160 روپے، درجہ دوم 130 روپے فی درجن میں دستیاب ہے، آڑو 380 روپے، سیب 280 روپے، کھجور 550 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہے ہیں۔