اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

داتا دربار: بدفعلی کیلئے استعمال ہونیوالے 6 کم عمر لڑکے بازیاب

02 Oct 2024
02 Oct 2024

(لاہور نیوز) داتا دربار کے علاقہ سے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بدفعلی کیلئے استعمال ہونیوالے 6 کم عمر لڑکوں کو بازیاب کرا لیا۔

ایس پی سٹی ڈویژن  کے مطابق ایس ایچ او داتا دربار  نے سرچ  آپریشن کے دوران اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کی، نجی سرائے میں 500 روپے کے عوض کم عمر لڑکوں سے بد فعلی کروائی جا رہی تھی تاہم کارروائی کے دوران 6 کم عمر لڑکوں کو بازیاب کروا کر ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ملزم عابد محمود عرف باؤ پہلے بچوں کو نشے کا عادی بناتا اور بدفعلی کی ویڈیو بناتا تھا۔  ملزم نشے کا عادی ہونے پر بدفعلی کی آدھی رقم لڑکوں کو دیتا تھا، ملزم خود اپنی ہوس کو پورا کرنے کے لیے بھی کم عمر لڑکوں کا استعمال کرتا تھا، پولیس کا کہنا ہے کہ اس میں ملوث ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

 پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم عابد محمود  کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، ایس پی ستی کی جانب سے کامیاب آپریشن پر ایس ایچ او سمیت دیگر ٹیم کو تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا گیا ہے ۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے