02 Oct 2024
(لاہور نیوز) آرگنائزڈ کرائم یونٹ کینٹ کی کارروائی، خیبرپختونخوا سے پنجاب میں غیر قانونی اسلحہ اسمگل کرنے والا 3 رکنی گروہ گرفتار کر لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں سرغنہ روح اللہ، قدیم خان اور عابد طارق شامل ہیں، ملزمان سے درجنوں پسٹلز اور جدید رائفلیں برآمد کر لی گئیں۔ ملزمان خیبر پختونخوا سے پنجاب کے مختلف شہروں میں غیر قانونی اسلحہ سمگل کرتے تھے۔