اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کی پیکا ایکٹ مقدمے میں ضمانت منظور

01 Oct 2024
01 Oct 2024

(لاہور نیوز)عدالت نے پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کی پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی۔

 اسلام آباد کی عدالت کے جج افضل مجوکا  نے دوران سماعت ریمارکس دیئے کہ سیکشن 9 تب لگتا ہے جب ملزمہ کا کسی کالعدم جماعت کے ساتھ تعلق ہو، عدالت نے استفسار کیا کہ کیا عالیہ حمزہ کی متعلقہ ویڈیو کا کوئی فرانزک موجود ہے؟ جس پر پراسیکیوٹر  نے جواب دیا کہ ٹرانسکرپٹ موجود ہے ابھی تو ضمانت قبل از گرفتاری کا معاملہ ہے۔

عدالت نے استفسار کیا کوئی ثبوت موجود ہے جس میں عالیہ حمزہ نے کسی ریاستی ادارے کے داخلی معاملات میں مداخلت کی ہو؟ پراسیکیوٹر کی جانب سے عالیہ حمزہ کی متعلقہ ویڈیو عدالت کے سامنے چلائی گئی۔

جج افضل مجوکا نے کہا کہ پراسیکیوشن جو مقدمہ پیش کر رہی ہے اس کے مطابق عالیہ حمزہ پر سیکشن 24 (اے) لاگو ہوتا ہے، پیکا ایکٹ کا سیکشن 24 (اے) سزا کے معاملے پر خاموش ہے اور آپ کا کیس بھی یہی بنتا ہے، عالیہ حمزہ کے خلاف سیکشن 9 اور 10 تو لگتا ہی نہیں ہے کچھ اور ہے تو وہ بتا دیں، اگر سیکشن 24 (اے) سے متعلق پراسیکیوشن کے پاس کچھ موجود نہیں ہے تو میرا آرڈر واضح ہے۔

پراسیکیوٹر  نے کہا کہ عالیہ حمزہ متعلقہ ویڈیو کو ماننے سے انکاری ابھی نہیں ہیں، عدالت تصدیق کر سکتی ہے، ہمارا کیس سیکشن 9 اور 10 سے متعلق ہے،  سیکشن 24 (اے) سے متعلق کچھ موجود نہیں، عدالت نے پیکا ایکٹ کے غیر متعلقہ سیکشنز کے حوالے دینے پر پراسیکیوٹر کی سرزنش کی۔

بعدازاں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا نے عالیہ حمزہ کی 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر لی۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے