01 Oct 2024
(لاہور نیوز) انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 14 روز کی توسیع کر دی گئی۔
ایف بی آر نے ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال کی زیرصدارت ہنگامی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا، توسیع تاجر تنظیموں اور ٹیکس بار ایسوی ایشنز کے مطالبے پر کی گئی۔
شہری 14 اکتوبر تک اپنے ٹیکس گوشوارے جمع کرا سکیں گے، اس سے قبل ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر مقرر کی گئی تھی۔