اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

اقوام متحدہ کے آفیشل یوٹیوب چینل پر وزیر اعظم شہباز شریف کا نیا ریکارڈ قائم

30 Sep 2024
30 Sep 2024

(لاہور نیوز) اقوام متحدہ کے آفیشل یوٹیوب چینل پر وزیر اعظم شہباز شریف کا نیا ریکارڈ قائم ہو گیا۔

اقوام متحدہ کے ادارے سینٹر فار پبلک اوپینین ریسرچ  نے اعداد و شمار جاری کر دئیے، اقوام متحدہ کے آفیشل یوٹیوب چینل پر وزیر اعظم شہباز شریف کا خطاب سب سے زیادہ بار دیکھا گیا، شہباز شریف دنیا میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے عالمی رہنما بن گئے۔

اعداد و شمار کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کو امریکی صدر جو بائیڈن سے بھی زیادہ بار دیکھا گیا، امریکی صدر جو بائیڈن کا خطاب ایک لاکھ ایک ہزار، چین کے وزیر خارجہ وینگ یی کا خطاب 81 ہزار، ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان کا خطاب 51 ہزار اور بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کا خطاب 51 ہزار لوگوں نے دیکھا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا اقوام متحدہ کے اجلاس سے خطاب کو یو این آفیشل یوٹیوب چینل پر ایک لاکھ 37 ہزار لوگوں نے دیکھا، واضح رہے دنیا بھر کے قائدین کا جنرل اسمبلی سے خطاب یو این آفیشل یوٹیوب چینل پر براہ راست نشر کیا گیا تھا۔

دوسری جانب الجزیرہ کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر بھی وزیر اعظم شہباز شریف کا خطاب 16 لاکھ لوگوں نے دیکھا، الجزیرہ ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا خطاب تین لاکھ لوگوں نے دیکھا۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے