اپ ڈیٹس
  • 352.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ملائشین وزیر اعظم انور ابراہیم کا 2 اکتوبر کو دورہ پا کستان شیڈول: دفتر خارجہ

30 Sep 2024
30 Sep 2024

(لاہور نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف کی دعوت پر ملائشین وزیر اعظم 2ا کتوبر کو پاکستان آئیں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کے مطابق ملائشین وزیر اعظم ڈاکٹر انور ابراہیم 2 سے 4 اکتوبر 2024 تک پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے، ملائشین وزیراعظم کے ہمراہ وزراء، نائب وزراء اور اعلیٰ حکام کا وفد بھی ہوگا، ملائشین وزیراعظم ڈاکٹر انور ابراہیم وزیراعظم محمد شہبازشریف سے ملاقات کریں گے۔

ترجمان نے بتایا کہ فریقین تجارت، توانائی، زراعت، حلال صنعت اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون پر بات چیت کریں گے، ثقافتی تبادلوں اور عوام سے عوام کے رابطوں سمیت پاکستان اور ملائشیا کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے پر تبادلہ خیال ہوگا، فریقین علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی بات کریں گے۔

ممتاز زہرہ بلوچ  کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان اور ملائشیا کے درمیان تاریخی، ثقافتی اور عقیدے سے جڑے مضبوط دوطرفہ تعلقات ہیں، یہ دورہ پاک ملائشیا تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا ایک اہم موقع فراہم کرتا ہے۔ 

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے