اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

جب عوام نکلتے ہیں توبڑے بڑے درودیوار ہل جاتے ہیں: علی محمد خان

29 Sep 2024
29 Sep 2024

(لاہور نیوز) رہنما تحریک انصاف علی محمد خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو عدالت کے ذریعے رہا کروائیں گے۔

دنیا نیوز کے پروگرام’’ٹونائٹ ود ثمرعباس‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان کا کہنا تھا کہ سیاسی تحریک میں تیزی آرہی ہے، ہم  نے پارلیمنٹ میں بھی آواز اٹھائی، جب کوئی جماعت کہے اپنے لیڈر کو باہر نکالیں گے مطلب بندوق سے نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ ہم بانی پی ٹی آئی کو اگر جیل سے نکالیں گے تو مزید مسائل پیدا ہوں گے، ہم عمران خان کو عدالت کے ذریعے رہا کروائیں گے، 8 فروری کو قوم  نے بانی پی ٹی آئی کو ووٹ دیا۔

رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ جعلی حکومت کو قوم پر مسلط کر دیا گیا، جعلی حکومت آئینی ترمیم لانا چاہتی ہے، یہ سپریم کورٹ کا انصاف کا دروازہ بھی ہمیشہ کے لیے بند کرنا چاہتے ہیں، ہم انصاف کا دروازہ بند نہیں ہونے دیں گے۔

علی محمد خان نے کہا کہ کل ہم  نے بغیر لیڈرشپ کے 12 گھنٹے احتجاج کر کےدکھایا، جب عوام نکلتے ہیں توبڑے بڑے در و دیوار ہل جاتے ہیں، اس ملک میں انقلاب تو قوم 8 فروری کو لاچکی ہے، قوم تحریک انصاف کے ساتھ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ رات کے اندھیرے میں پارلیمنٹ سے ایم این ایز کو اٹھایا گیا، ہمارے ایم این ایز پر پریشرڈالا جارہا ہے، کیا رات کےدو بجے منہ چھپا کر ترمیم پاس ہو گی؟ کیا یہ آئینی ترمیم ہے یا بم ہے جورات کے دو بجے پھوڑنا چاہتے ہیں؟

رہنما تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں جسٹس منصور علی شاہ سے کوئی توقعات نہیں ہیں، حکومت کو فکر ہے اگر الیکشن پرجوڈیشل کمیشن بن گیا تو دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا، بھٹو کا نواسہ ہی آئین کو تباہ کرنے کے درپے ہیں، لگتا ہے چھوٹے بھائی بلاول کو کوئی لالی پاپ دیا گیا ہے۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے