اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

آئینی ترمیم کیلئے نمبرز پورے، جب چاہیں کرا سکتے ہیں، شرجیل میمن

29 Sep 2024
29 Sep 2024

(لاہور نیوز) پی پی رہنما شرجیل میمن نے کہا کہ آئینی ترمیم کیلئے نمبرز پورے ہیں جب چاہیں کرا سکتے ہیں، ترمیم کے حوالے سے اتفاق رائے چاہتے ہیں۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر و سینئر رہنما پیپلزپارٹی شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ متفقہ مسودے کے لیے ہی کوششیں جاری ہیں، سیاست میں ہر جماعت کا اپنا نظریہ ہوتا ہے، پیپلزپارٹی چاہتی ہے کہ ملک کی بہتری کے لیے تمام جماعتیں ملکر چلیں۔

انہوں نے کہا کہ آئینی ترمیم کےبعد چیزیں بہتری کی طرف آئیں گی، چاہتے ہیں انصاف کی فراہمی میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے، افتخارچودھری، ثاقب نثار  نے عدلیہ کو یرغمال بنایا تھا، چند جوڈیشری کے لوگوں نے پرویز مشرف کی ترمیم کو آئینی ترمیم قرار دیا تھا۔

شرجیل میمن  نے کہا کہ عمرعطا بندیال کے فیصلے نے عدم اعتماد کا وجود ہی ختم کر دیا تھا، عمرعطا بندیال  نے کہا عدم اعتماد کے لیے ووٹ ہی کاسٹ نہیں ہوگا، ایسے ججز نے اپنی خواہشات کیوجہ سے آئین کا نقشہ ہی بگاڑ دیا۔

صوبائی وزیر سندھ نے مزید کہا کہ علی امین گنڈا پورجلسوں میں بڑھکیں مارتے ہیں، میرا خیال ہے علی امین گنڈا پور وکٹوں کے دونوں طرف کھیل رہے ہیں، ایم کیو ایم بیچاری قابل رحم اس کو چھوڑدیں۔

انہوں  نے کہا کہ 18 اکتوبر کو حیدرآباد میں تاریخی جلسہ کریں گے، مرکزی قائدین تاریخی جلسے سے خطاب کریں گے، 18 اکتوبر کو سانحہ کارساز  کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ 

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے