اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بھارت دنیا کی سب سے بڑی دہشت گرد ریاست ہے: مشعال ملک

29 Sep 2024
29 Sep 2024

(لاہور نیوز) حریت رہنماء یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے اقوام متحدہ میں بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت دنیا کی سب سے بڑی دہشت گرد ریاست ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشعال ملک نے کہا کہ کشمیرکا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کےمطابق حل ہونا چاہیے، کشمیرمیں بھارتی فوج کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت دھمکیوں کے بجائے ہوش کے ناخن لے، مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی الیکشن کا ڈرامہ چل رہا ہے، بھارت نےکینیڈا میں سکھوں کو قتل کیا جبکہ مقبوضہ کشمیر کو قبرستان بنا دیا ہے، بھارت کا عالمی دہشت گردی کا نیٹ ورک پھیلتا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارت کے وزیر خا رجہ ایس جے شنکر  نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی تقریر کے جواب میں پاکستان کو سنگین نتائج کی دھمکی دی اور کہا تھا کہ پاکستانی معاشرے کو اس کی اپنی حکمت عملی ہی نگل رہی ہے، سرحد پار دہشت گردی کا جواب پوری قوت سے دیا جائے گا۔

بھارتی وزیر خا رجہ نے مزید کہا کہ پاکستان کے ساتھ ان کے ملک کا واحد حل طلب تنازع پاکستان کے غیر قانونی قبضے میں موجود کشمیر کے علاقے کو آزاد کرانا ہے اور پاکستان کی طویل عرصے جاری دہشت گردی سے وابستگی کو ترک کرانا ہے۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے