28 Sep 2024
(لاہورنیوز) وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ بجلی شعبے کی بہتری کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، مہنگی بجلی سے چھٹکارے کے لیے متبادل توانائی ذرائع پر توجہ مرکوز ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ گرین انرجی کے منصوبوں پر کام کیا جا رہا ہے،بجلی کے ترسیلی نظام کی اپ گریڈیشن وقت کی ضرورت ہے۔وزیر توانائی نے کہا کہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات کے عمل کو آگے بڑھا رہے ہیں، ٹیرف کو یکساں بنانے کیلئے بھی کوششیں جاری ہیں۔اویس لغاری نے مزید کہا کہ بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں میں جدید ٹیکنالوجی کو فروغ دیا جا رہا ہے۔