28 Sep 2024
(لاہور نیوز) کین کمشنر پنجاب شعیب جدون نے چینی کی ایکسپورٹ کے لئے شوگر ملوں کو کوٹہ الاٹ کر دیا۔
اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، پنجاب کی 41 شوگر ملز کو 64 ہزار میٹرک ٹن چینی ایکسپورٹ کرنے کا کوٹہ الاٹ کیا گیا، گنے کی کرشنگ اور چینی کی تیار کردہ مقدار کے اعتبار سے شوگر ملز کو کوٹہ دیا گیا ہے۔
کابینہ کی اکنامک کوآرڈینیشن کمیٹی نے شوگر ملز کو 1 لاکھ ٹن چینی ایکسپورٹ کرنے کی اجازت دی تھی۔