28 Sep 2024
(لاہور نیوز) بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے مسائل سے متعلق اجلاس ہوا جس میں لائن لاسز کو کم کرنے پر زور دیا گیا۔
بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں 580 ارب روپے کی چوری، اربوں روپے کے لاسز، ڈسکوز میں ملازمین کی کمی اور دیگر مسائل پر حکومت متحرک ہو گئی۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت تقسیم کار کمپنیوں کے مسائل پر دوسرا اجلاس ہوا، اجلاس میں کمیٹی نے ڈسکوز کی استعداد کار بڑھانے والے علاقوں کی نشان دہی کی، کمیٹی نے لائن لاسز کو کم کرنے پر بھی زور دیا۔
اجلاس میں کمیٹی نے ڈسکوز کے کمزور علاقوں کی نشان دہی کی جس میں بہتری کی ضرورت ہے، کمیٹی نے عوام کو بروقت اور مؤثر سروس دینے پر زور دیا۔