اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پی ٹی آئی نے راولپنڈی میں 30 ستمبر کو احتجاج کی حکمت عملی تیار کر لی

27 Sep 2024
27 Sep 2024

(لاہور نیوز) پی ٹی آئی کی جانب سے راولپنڈی لیاقت باغ میں 30 ستمبر کو احتجاج سے متعلق حکمت عملی مرتب کر لی گئی ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختوانخوا علی امین گنڈا پور احتجاج کی قیادت کریں گے، اسلام آباد سے پی ٹی آئی قیادت قافلوں کی صورت میں لیاقت باغ جائے گی، پی ٹی آئی کارکنان کو 2 بجے لیاقت باغ پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے قیادت کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ پی ٹی آئی کارکنان قافلوں کی صورت میں لیاقت باغ پہنچیں، راستوں کی بندش کی صورت میں جو جہاں تک پہنچے گا وہیں احتجاج ہو گا، اسلام آباد، شمالی پنجاب اور کے پی کے سے قافلے راولپنڈی آئیں گے۔

پارٹی ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ گرفتاریوں کی صورت میں انصاف لائیرز فورم قانونی معاونت دےگا، وکلاء کو خصوصی طور پر ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، پی ٹی آئی کی مقامی قیادت کو راستوں کی بندش کی صورت میں متبادل راستوں کا پلان بنانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ 

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے