اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

گزشتہ چوبیس گھنٹے میں صوبہ پنجاب میں ڈینگی کے 87 نئے کیسز رپورٹ

27 Sep 2024
27 Sep 2024

(لاہور نیوز) گزشتہ چوبیس گھنٹے میں صوبہ پنجاب میں ڈینگی کے 87 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے پنجاب بھر میں ڈینگی کے اعدادو شمار جاری کر دیئے، ترجمان محکمہ صحت کے مطابق ایک ہفتہ میں 570 ڈینگی کیسز جبکہ رواں سال اب تک 1458 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں راولپنڈی سے 68، لاہور سے 04 ڈینگی کے کیسز رپورٹ، فیصل آباد اور اٹک سے 3-3 جبکہ چکوال سے 02 کیسز رپورٹ ہوئے، جہلم، گوجرانوالہ، بہاولپور، سیالکوٹ، گجرات، جھنگ اور سرگودھا سے ایک ایک ڈینگی کا کیس رپورٹ ہوا۔

ترجمان محکمہ صحت نے مزید بتایا کہ محکمہ صحت نے انسداد ڈینگی کے لئے تمام انتظامات مکمل کر رکھے ہیں، تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی سمیت دیگر ادویات کا سٹاک موجود ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے