27 Sep 2024
(لاہور نیوز) پاکستان میں رواں سال کا 23 واں پولیو کیس رپورٹ ہو گیا۔
پولیو کا نیا کیس خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ سے سامنے آیا، این سی او سی پولیو لیبارٹری کے مطابق 10 ماہ کا بچہ پولیو سے متاثر ہوا۔
این سی او سی کے مطابق سال 2024 میں اب تک خیبرپختونخوا میں پولیو کیسز کی تعداد 2 ہو گئی۔