اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جسٹس منصور علی شاہ کے خط کا جواب دیدیا

26 Sep 2024
26 Sep 2024

(لاہور نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ کے خط کا جواب دے دیا۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کا جوابی خط 4 صفحات پر مشتمل ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس نے اپنے جوابی خط میں لکھا کہ جسٹس یحییٰ آفریدی کو ججز کمیٹی میں شامل ہونے کا کہا گیا تو انہوں نے ججز کمیٹی میں شامل ہونے سےمعذرت کی، جسٹس یحییٰ آفریدی کی معذرت پر جسٹس امین الدین خان کو ججز کمیٹی میں شامل کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق خط میں چیف جسٹس نے جسٹس منیب کو کمیٹی میں شامل نہ کرنے کی 11 وجوہات بتا دیں۔

چیف جسٹس  نے جوابی خط میں لکھا کہ سینئر ججز سے انکا رویہ انتہائی درشت تھا اور ایسا جسٹس منصور آپ کے اصرار پر کیا گیا، قانون کے تحت آپ اس بات پر سوال نہیں اٹھا سکتے کہ چیف جسٹس کس جج کو کمیٹی میں شامل کرے۔

خط کے متن میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ میں ہمیشہ احتساب اور شفافیت کا داعی رہا ہوں۔

واضح رہے کہ خط میں جسٹس منصور علی شاہ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی اجلاس میں شرکت سے انکار کرتے ہوئے صدارتی آرڈیننس پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے