اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

فوڈ اتھارٹی کی شیخوپورہ کے قریب کارروائی، ایکسپائرڈ مصالحوں کے خام مال کی کھیپ تلف

26 Sep 2024
26 Sep 2024

(لاہور نیوز) فوڈ اتھارٹی نے شیخوپورہ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ایکسپائرڈ مصالحوں کی بڑی کھیپ تلف کر دی۔

صوبائی دارالحکومت لاہور میں آنیوالی مضر صحت اجزاء کی بڑی کھیپ ناکام بنا دی گئی، وزیر خوراک بلال یاسین نے ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے ہمراہ شیخوپورہ کے قریب گرینڈ آپریشن کیا۔

فوڈ سیفٹی ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے انسانی صحت سے کھلواڑ کرنیوالے مافیا کو دبوچ لیا، وزیر خوراک پنجاب کی نگرانی میں ضبط شدہ ایکسپائرڈ مصالحے، جام اور ساسز کے خام مال کی بڑی کھیپ تلف کر دی۔

 کارروائی کے دوران 12 ہزارکلو زاٸدالمیعاد قصوری میتھی، 6 ہزار کلو جیم اور ساسز کی تیاری میں لایا جانیوالا خام مال راکھ بنا دیا، 6 سو کلو مسٹرڈ پاؤڈر اور بھاری مقدار میں مضر صحت کیمیکلز کوایڈوانس ڈسپوزل ڈمپنگ سائٹ میں جلا کر تلف کر دیا۔

 وزیر خوراک بلال یاسین کا کہنا تھا بھاری مقدار میں ناقص مصالحے، جام اور ساسز تیار کر کے لاہور سپلائی کی جانی تھیں، خوراک کے نام پر شہریوں کی صحت تباہ کرنیوالے غذائی دہشتگردوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا زائدالمیعاد اور ناقص اجزاء سے تیار اشیاء خورونوش بیماریوں کو دعوت دینے کا بڑا سبب ہے، انسان دشمن عناصر کیخلاف مقدمات درج کروائے جا رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے