اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا

25 Sep 2024
25 Sep 2024

(لاہور نیوز) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مس عالیہ نیلم نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس کیخلاف دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق مزید دلائل طلب کر لئے ہیں۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مس عالیہ نیلم  نے  پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس 2024 کے خلاف دائر درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے درخواست گزار سے مزید دلائل طلب کر لئے ہیں جبکہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور اٹارنی جنرل کو بھی معاونت کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے، اس درخواست پر مزید سماعت 2 اکتوبرکو ہو گی۔

قبل ازیں دوران سماعت چیف جسٹس  نے درخواست گزار منیر احمد کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ گراؤنڈز بتائیں آرڈیننس کیوں غیر قانونی ہے؟ جس پر وکیل نے جواب دیا کہ کوئی ایمرجنسی کی صورتحال نہیں تھی جس کے باعث یہ آرڈیننس جاری کیا گیا، اسمبلی بھی موجود تھی مگر اس کے باوجود آرڈیننس لایا گیا، آرڈیننس آنے کے بعد نئی کمیٹی تشکیل دی گئی۔

وکیل درخواست گزار نے مزید کہا کہ پہلے بھی پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ لایا گیا، پہلے تمام اختیارات چیف جسٹس کے پاس ہوتے تھے، اس موقع پر وفاقی حکومت کے وکیل نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس کے خلاف درخواست پر اعتراض اٹھا دیا جبکہ وکیل وفاقی حکومت نے موقف اپنایا کہیہ ترمیمی آرڈیننس سپریم کورٹ اور سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج ہو چکا ہے، سندھ ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کر رکھا ہے۔

عدالت سے استدعا ہے کہ درخواست کو مسترد کیا جائے جس پر عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس سے متعلق درخواست پر اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے