لاہور:پولیس نے خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانیوالے سفاک ملزمان کو گرفتار کرلیا
(ویب ڈیسک) پولیس نےشادی شدہ خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے 2ملزمان گرفتار کرلیے۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر کے نوٹس پرملزمان کو سب انسپکٹر صدف رشیدماڈل ٹاؤن نے پولیس ٹیم کے ہمراہ گرفتار کیا،گرفتار ملزمان میں ذوالفقار اورافضال شامل ہیں۔سب انسپکٹر رشید نے بتایا کہ خاتون کے خاوند نے تھانہ کاہنہ میں اپنی بیوی سے اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج کروایا تھا،ملزمان خاتون کو ورغلا پھسلا کر کھیتوں میں لے گئے اور گن پوائنٹ پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔
ملزمان گھناؤنا کھیل کھیلنے کے بعد موقع سے فرار ہو گئےتھے جنہیں جدید ٹیکنالوجی اور ہیومین انٹیلی جنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے ملزمان کی گرفتاری پر کہا کہ خواتین کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، ملزمان اب پولیس کی گرفت میں ہیں مضبوط چالان مرتب کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف انویسٹی گیشن پولیس کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔ملزمان کی گرفتاری پر ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔