اپ ڈیٹس
  • 345.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

پنجاب میں ایم ڈی کیٹ داخلہ ٹیسٹ کے دوران موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل رہے گی

21 Sep 2024
21 Sep 2024

(لاہور نیوز) میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج داخلہ ٹیسٹ میں نقل کی روک تھام کیلئے بڑا اقدام اٹھا لیا گیا، پنجاب میں داخلہ ٹیسٹ کے دوران موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل رہے گی۔

وفاقی وزارت داخلہ نے حکومت پنجاب کی سفارش پر پی ٹی اے کو ہدایات جاری کر دیں، موبائل اور انٹرنیٹ سروسز کی معطلی کیلئے پنجاب کے 26 امتحانی مراکز کی لوکیشنز پی ٹی اے کو ارسال کر دی گئیں، محکمہ داخلہ پنجاب نے محکمہ صحت کی سفارش پر وفاقی حکومت کو مراسلہ لکھا تھا۔

داخلہ ٹیسٹ کیلئے پنجاب کے 12 اضلاع میں 26 امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں، امتحانی مراکز کے 500 میٹر کی حدود میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل رہے گی، پنجاب کے 12 اضلاع میں قائم امتحانی مراکز میں 82 ہزار 500 امیدوار امتحان میں شامل ہوں گے۔

ان اضلاع میں لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان، ساہیوال، راولپنڈی، سرگودھا، گجرات اور رحیم یار خان شامل ہیں، امتحانی مراکز کے گرد موبائل سگنلز صبح 9:30 سے دوپہر 1:30 تک معطل رہیں گے۔

پنجاب کے 12 شہروں میں اتوار (22 ستمبر) کو میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کا داخلہ ٹیسٹ منعقد ہو گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے