اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

کورونا کی نئی قسم کے 27 ممالک میں پھیلنے کا انکشاف

20 Sep 2024
20 Sep 2024

(ویب ڈیسک ) دنیا کے مختلف ممالک میں لوگ کورونا کی نئی قسم کا شکار ہونے لگے، اس نئی قسم کا دنیا کے 27 ممالک میں پھیلنے کا انکشاف ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا کی ایکس ای سی نامی نئی قسم سامنے آئی ہے جو یورپی ممالک میں تیزی سے پھیل رہی ہے، سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے کہ کورونا کی نئی قسم تیزی سے اپنا اثر دکھانا شروع کر رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ قسم زیادہ متعدی ہے اور اس کا پہلا کیس پہلی بار جون میں جرمنی میں سامنے آیا تھا ، بعد ازاں یہ برطانیہ، امریکا، ڈنمارک اور چین سمیت 27 دیگر ممالک میں بھی پایا گیا ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق ایکس ای سی نامی ویرینٹ دو سابقہ کووڈ اسٹرین کے ایس 1.1 اور کے پی 3.3 کا مجموعہ ہے، جو یورپ میں عام ہے، محققین کی جانب سے ابھی تک 27 ممالک میں سے 500 نمونوں میں ایکس ای سی پایا گیا ہے، جن میں کئی یورپی ممالک اور چین بھی شامل ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت سے ایکس ای سی کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے، برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ایکس ای سی میں مختلف تبدیلیاں پائی گئی ہیں جیسا کہ یہ موسم خزاں میں زیادہ آسانی سے پھیل سکتا ہے۔

کیلیفورنیا کے اعلیٰ طبی ماہر ایرک ٹوپول نے خبردار کیا کہ ایکس ای سی کا پھیلاؤ ابھی شروع ہوا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے