20 Sep 2024
(لاہور نیوز) صوبہ پنجاب میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 45 مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے۔
محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے پنجاب بھر میں ڈینگی کے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔
ترجمان محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ میں ڈینگی کے 45 مریض سامنے آئے، راولپنڈی سے 39، لاہور سے 03 ڈینگی کیس رپورٹ ہوئے، اسی طرح اوکاڑہ، منڈی بہاؤ الدین اور میانوالی سے ایک، ایک مریض میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
ترجمان محکمہ صحت کا بتانا ہے کہ صوبے بھر میں ایک ہفتہ کے دوران ڈینگی کے 296 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ رواں سال اب تک 888 مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہو چکی ہے۔
ترجمان محکمہ صحت کاکہنا ہے کہ ہم نے انسداد ڈینگی کے لئے تمام انتظامات مکمل کر رکھے ہیں، تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی سمیت دیگر ادویات کا سٹاک موجود ہے۔