اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

چکن گونیا کی روک تھام کا معاملہ، قومی ادارہ برائے صحت کی جانب سے ایڈوائزری جاری

19 Sep 2024
19 Sep 2024

(ویب ڈیسک)قومی ادارہ برائے صحت نے چکن گونیا کی روک تھام کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کردی۔

وزیراعظم کے معاون برائے صحت ڈاکٹر مختار بھرتھ کی ہدایت پر قومی ادارہ برائے صحت نے چکن گونیا کی روک تھام، کنٹرول کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کی ہے۔ جس میں متعلقہ اداروں کو چکن گونیا کے حوالے سے بروقت اور مناسب اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔

ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ چکن گونیا ایک وائرل بیماری ہے،جو وائرس کی وجہ سے ہوتی ہے اور یہ بیماری ایڈیس نامی مچھر کے ذریعے انسانوں میں منتقل ہوتی ہے  جو ڈینگی سے مماثلث رکھتی بیماری ہے، یہ ٹروپیکل ممالک میں زیادہ پائی جاتی ہے جبکہ افریقا، جنوبی ایشیا اور جنوب مشرقی ایشیا میں اس کے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ڈاکٹر مختار نے ایڈوائزری میں لکھا کہ پاکستان میں کراچی کے علاوہ ملک کے مختلف حصوں سے چکن گونیا کے کیسز رپورٹ ہوتے رہتے ہیں، کیسز کی بروقت شناخت اور تصدیق کے ساتھ ساتھ ، بیماری کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ضروری ہے۔

ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ وزارت صحت عوام کو بیماریوں سے بچانے کیلیے تمام تر ضروری اقدامات کو یقینی بنارہی ہے،عوام کو بیماریوں سے بچانے کیلیے عملی اقدامات کیے جارہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے