اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

انسداد ڈینگی کیلئے الائیڈ محکموں کو تعاون فراہم کرنا ہو گا، خواجہ سلمان رفیق

19 Sep 2024
19 Sep 2024

(لاہور نیوز) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ ڈینگی پر قابو پانے کیلئے الائیڈ محکموں کو تعاون فراہم کرنا ہو گا۔

صوبائی وزراء خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے انسداد ڈینگی، متعدی امراض اور ڈیزاسٹر مینجمنٹکا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں کمیٹی نے راولپنڈی میں انسداد ڈینگی سرگرمیوں میں الائیڈ محکموں کے عدم تعاون کا نوٹس لے لیا، انسداد ڈینگی سرگرمیوں میں غفلت برتنے اور انتظامیہ سے تعاون نہ کرنے والے محکموں کے افسران کو سرینڈر کروانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

راولپنڈی میں ڈینگی کیسز میں اضافے کے پیش نظر متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز کو مانیٹرنگ کے فرائض تفویض کئے گئے، چیف سیکرٹری پنجاب نے الائیڈ محکموں کے سیکرٹریز کو خود راولپنڈی جا کر انسداد ڈینگی سرگرمیوں کی نگرانی کی ہدایت کی۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ سلمان رفیق نے کہا ڈینگی پر قابو پانے کیلئے الائیڈ محکموں کو مکمل تعاون فراہم کرنا ہو گا، غفلت کی گنجائش نہیں، مانیٹرنگ کیلئے محکموں کے سربراہان خود فیلڈ میں متحرک رہیں۔

خواجہ سلمان رفیق نے کہا ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی سب کیلئے خطرے کا باعث بن سکتی ہے، راولپنڈی کے پوٹھوہار ٹاؤن سمیت ہاٹ سپاٹس پر سرویلنس کو تیز کیا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے