اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

منشیات فروش سب انسپکٹر 2 ساتھیوں سمیت گرفتار، 70 کلو منشیات برآمد

19 Sep 2024
19 Sep 2024

(لاہور نیوز) سب انسپکٹر سے 70 کلوگرام منشیات برآمد ہونے پر اسے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔

درج ایف آئی آر کے مطابق سب انسپکٹر سجاول نے ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا تھا جس کے قبضے سے 70 کلو منشیات برآمد ہوئی تھی، سب انسپکٹر سجاول نے اس منشیات فروش کو آٹھ لاکھ روپے رشوت لے کر چھوڑ دیا تھا۔

ایف آئی آر میں مزید بتایا گیا کہ سب انسپکٹر سجاول نے منشیات فروش سے برآمد شدہ منشیات اپنے قبضہ میں لے کر آگے فروخت کرنے کے لئے ایک ڈسمس کانسٹیبل تکاثر سے رابطہ کیا، سابق کانسٹیبل تکاثر سے 50 ہزار روپے فی کلو فروخت کا سودا طے پایا جس میں 5 ہزار فی کلو کمیشن سابق کانسٹیبل کا طے ہوا۔

بتایا گیا ہے کہ تکاثر جب منشیات فروخت کرنے گیا تو نارکوٹکس انویسٹی گیشن یونٹ ساؤتھ کی ٹیم نے پکڑ لیا اور تفتیش میں تمام حقائق سامنے آگئے ڈسمس کانسٹیبل نے منشیات کی سپلائی کے لئے رخسانہ نامی خاتون کا بھی سہارا لیا تھا۔

این آئی یونٹ نے سب انسپکٹر سجاول، سابق پولیس اہلکار تکاثر اور رخسانہ نامی خاتون کو بھی گرفتار کر کے منشیات برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا۔
 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے