19 Sep 2024
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں آج بارش برسنے کے امکانات ہیں۔
محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کی مطابق شہر کے درجہ حرارت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے جس کے بعد کم سے کم درجہ حرارت 26 جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے شہر کا موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا کی رفتار 10 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی، ہوا میں نمی کا تناسب 68 فیصد تک جا پہنچا، آج بارش برسنے کے 20 فیصد امکانات ہیں۔
محکمہ موسمیات نے مزید بتایا آلودگی کے اعتبار سے لاہور دنیا میں دوسرے نمبر پر براجمان ہے، شہر میں سموگ کی اوسط شرح 155 تک جا پہنچی۔