17 Sep 2024
(ویب ڈیسک) آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی کل لاہور پہنچے گی۔
ذرائع کے مطابق ٹرافی 21 ستمبر تک پاکستان میں رہے گی، چار روزہ ٹور میں ٹرافی کو لاہور سے ملتان پہنچایا جائے گا، ملتان سٹیڈیم میں پاکستان اور جنوبی افریقا ویمنز میچ کے دوران ٹرافی کی رونمائی کی جائے گی۔
اس کے بعد 19 ستمبر کو ٹرافی فیصل آباد پہنچائی جائے گی جہاں اسے دو روز رکھا جائے گا، چیمپئنز ون ڈے کپ کے میچ کے دوران ٹرافی سٹیڈیم میں موجود رہے گی، اگلے روز ٹرافی کو فیصل آباد کے مختلف تاریخی مقامات پر لے جایا جائے گا۔
ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ ٹرافی 21 ستمبر کو دبئی واپس چلے جائے گی۔