شہرکی خبریں
آئینی ترامیم، حکومت کو شکست: پی ٹی آئی کا معاملہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنیکا فیصلہ
16 Sep 2024
16 Sep 2024
(لاہور نیوز) پی ٹی آئی نے آئینی ترامیم پر حکومت کو شکست کے باعث معاملے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے آئینی ترامیم کے خلاف پٹیشن آج سپریم کورٹ میں دائر کی جائے گی، تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق سینیٹ میں خیبرپختونخوا کی نمائندگی نہیں اس لئے ترمیم نہیں ہو سکتی۔
پارٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ سپریم کورٹ میں پٹیشن خیبر پختونخوا کے سینیٹرز اور سینیٹ کے ٹکٹ ہولڈرز کی جانب سے دائر کی جائے گی۔