اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

آئینی ترمیم کے متعلق ووٹنگ: قومی اسمبلی کا اجلاس 16 ستمبر تک ملتوی

16 Sep 2024
16 Sep 2024

(لاہور نیوز) قومی اسمبلی میں مجوزہ آئینی ترمیم کیلئے ووٹنگ بارے اجلاس 16 ستمبر پیر تک ملتوی کر دیا گیا۔

قومی اسمبلی کا اجلاس آج دن ساڑھے 11 بجے طلب کیا گیا تھا جس کا 6 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا تھا تاہم اب قومی اسمبلی کے اجلاس کا وقت تبدیل کر دیا گیا ہے، اجلاس دن ساڑھے 11 بجے کے بجائے شام 4 بجے ہونا تھا جو شروع نہ ہوسکا، اب اجلاس  رات 11 بجے کے بعد شروع ہوا جو کل تک ملتوی کردیا گیا۔

قومی اسمبلی اجلاس کے وقت میں تبدیلی سپیشل پارلیمانی کمیٹی کی خصوصی سفارش پر کی گئی۔

کمیٹی نے صبح 10 بجے کی میٹنگ کے بعد سپیکر سے کہا کہ اہم امور پر فیصلوں کیلئے وقت درکار ہے جس پر سپیکر قومی اسمبلی نے کمیٹی کی درخواست پر آج کے اجلاس کا وقت تبدیل کر دیا اور قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کے وقت کی تبدیلی کا نوٹس بھی جاری کر دیا۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ اجلاس کے 6 نکاتی ایجنڈے میں آئینی ترامیم کا بل شامل نہیں، نمبر پورے ہونے پر آئینی ترامیم کا بل سپلیمنٹری ایجنڈے کے طور پر شامل کیا جائے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ارکان کو پارلیمنٹ میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

علاوہ ازیں قومی اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر خواجہ آصف نے ارکان قومی اسمبلی کو مراسلہ جاری کر دیا، مراسلے میں اراکین قومی اسمبلی کو آج کے اجلاس میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر عرفان صدیقی نے بھی ارکان کو مراسلہ لکھتے ہوئے حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری نے بھی پارٹی کے تمام ارکان پارلیمنٹ کو مراسلہ جاری کر دیا، مراسلے میں لکھا ہے کہ تمام سینیٹرز اور ارکان قومی اسمبلی پارلیمنٹ کے موجودہ اجلاس میں اپنی شرکت یقینی بنائیں۔

مراسلے میں مزید لکھا ہے کہ ارکان کو پارٹی قیادت کی ہدایات کے مطابق ہر قانون سازی پر ووٹ دینا ہے۔

قبل ازیں حکومتی اراکین کی تجویز پر سینیٹ اجلاس کا پیر کی صبح11بجے تک ملتوی کردیا گیا ہے، تاہم آئینی ترمیم سے متعلق کوئی آئٹم ایجنڈے میں شامل نہیں ہے۔

سینیٹ سیکرٹریٹ نے اجلاس کا 5 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا، سینیٹ اجلاس کے ایجنڈے میں دو توجہ دلاؤ نوٹس بھی شامل ہیں، اس کے علاوہ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی وقفہ سوالات معطل کرنے سے متعلق ایک تحریک بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔

ایوان میں صدارتی خطاب پر صدر آصف علی زرداری کے تشکر سے متعلق تحریک بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے