پی پی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ختم، اراکین کی بڑی تعداد پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئی
(لاہور نیوز) پیپلزپارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ختم ہو گیا، اراکین کی بڑی تعداد پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئی۔
پی پی ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کی، پارلیمانی پارٹی اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔
ذرائع نے بتایا کہ پارلیمانی اجلاس میں خورشید شاہ، نوید قمر، شازیہ مری، آصفہ بھٹو، آغا رفیع اللہ، قاسم گیلانی اور دیگر پی پی راکین اسمبلی شریک ہوئے، اجلاس میں پارٹی قیادت نے آئینی ترمیم کے حوالے سے اراکین اسمبلی کو اعتماد میں لیا۔
اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پارلیمانی پارٹی کے تمام ممبران کا مشکور ہوں ، سب اپنے پلان منسوخ کرکے عمرے سے واپس آئے ، سیاسی جماعتوں کے لئے مشکل ہوتا ہے کہ سب ممبران کی حاضری یقینی بنائی جائے، آج یوم جمہوریت کا دن سب کو مبارک ہو۔
دوسری جانب پیپلزپارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ختم ہو نے کے بعد اراکین کی بڑی ہاؤس میں پہنچ گئی، بلاول بھٹو زرداری، آصفہ بھٹو بھی پارلیمنٹ ہاؤس میں سینئر رہنماؤں کے ساتھ موجود ہیں۔