اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پی ٹی آئی والوں کی اداروں کیخلاف سازشیں کامیاب نہیں ہوں گی: عطا تارڑ

13 Sep 2024
13 Sep 2024

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف والوں کی اداروں کیخلاف سازشیں کامیاب نہیں ہوں گی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں گرفتاریوں سےمتعلق ایجنسیوں پر الزام لگایا جا رہا ہے، ان کے پاس اس حوالے سے کوئی شواہد نہیں، نظر آ رہا ہے اراکین کو پارلیمنٹ کے باہر سے پولیس  نے گرفتار کیا، پارلیمنٹ کے باہر سے گرفتاریوں کو اور رنگ دینا غلط بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ سے پوسٹ کے ذریعے فوج کے ادارے کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے،ان کی اداروں کےخلاف سازشیں کامیاب نہیں ہوں گی، سوشل میڈیا کے ذریعےمن گھڑت الزامات لگائے جا رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی کے اکاؤنٹ سے کون پوسٹ لگا رہا ہے اس حوالے سے ایف آئی اے تحقیقات کرے گی۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں تمام سہولیات موجود ہیں، عمران خان فسطائی سوچ کے حامل ہیں، سوشل میڈیا میسج پر مکمل تحقیقات ہوں گی، انارکی اور انتشار پھیلانا پی ٹی آئی کا ایجنڈا ہے، ملک میں مہنگائی کم اور ایکسپورٹ بڑھ رہی ہے، پی ٹی آئی کو معاشی حالات بہتر ہونے کی تکلیف ہے۔

لیگی رہنما نے مزید کہا کہ علی امین گنڈاپور  نے اداروں کو بھی نشانہ بنایا، علی امین گنڈاپور کے نازیبا الفاظ پر پی ٹی آئی قیادت کو معذرت کرنی چاہیے، میڈیا ٹرولنگ اور مخالفین کے خلاف نازیبا زبان ان کا وتیرہ ہے، صحافیوں کیخلاف پی ٹی آئی رہنماؤں کی بیان بازی نئی بات نہیں۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے