(لاہور نیوز) پولیو و صفائی اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کے ہنگامی دورے جاری ہیں۔
ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے یو سی 62 لدھڑ کا اچانک دورہ کیا، پولیو ورکرز کی کارکردگی، فیلڈ میں موجودگی، ٹیلی شیٹ، مائیکروپلان اور فنگر مارکنگ کا جائزہ لیا، ڈی سی لاہور نے پولیو ٹیموں کو مائیکروپلان کے مطابق کام کرنے کی ہدایت کر دی۔
ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے ڈی ایچ اے فیز 8 سیکٹر وائے ٹو بلاک، انٹرچینج، جموں سٹاپ اور بیدیاں روڈ کا بھی اچانک دورہ کیا، ڈی سی لاہور نے صفائی و ستھرائی انتظامات کا جائزہ لیا، کوڑا کرکٹ کے ڈھیر اٹھوانے کی ہدایت کر دی۔
ڈی سی لاہور نے انتظامی افسران کو کوڑا کرکٹ اٹھوانے کے ساتھ ساتھ تجاوزات کا خاتمہ بھی یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔
انہوں نے کہا واسا اور ایل ڈبلیو ایم سی روزانہ کی بنیاد پر کوڑا دانوں کو خالی کرنا، نالوں کی صفائی، ڈمپنگ سائٹس اور کھلے پلاٹس کی صفائی کی طرف خصوصی توجہ دیں، شہری اپنے گھر، محلے اور آس پاس کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے ضلعی انتظامیہ لاہور کا ساتھ دیں۔