12 Sep 2024
(لاہور نیوز) توشہ خانہ کیس ایف آئی اے کو منتقلی کے معاملہ پر ایف آئی اے نے تحقیقات کیئلے تین رکنی جے آئی ٹی تشکیل دے دی۔
ذرائع ایف آئی اے کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی نے تحقیقات کیلئے بانی پی ٹی آئی کو 16 ستمبر کو طلب کر لیا۔
جے آئی ٹی نے نیب سے کیس کا تمام ریکارڈ بھی حاصل کر لیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر عمران خان کو پیش نہ کیا گیا تو جے آئی ٹی اڈیالہ جیل جائیگی۔