اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

دفاع وطن کیلئے میجر عزیز بھٹی شہید کی قربانی پر قوم کو فخر ہے: مریم نواز

12 Sep 2024
12 Sep 2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ دفاع وطن کیلئے میجر عزیز بھٹی شہید کی قربانی پر پوری قوم کو فخر ہے۔

1965ء کی جنگ کے ہیرو میجر عزیز بھٹی شہید نشان حیدر کے یوم شہادت کے موقع پر اپنے پیغام میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ شہید کی موت قوم کیلئے حیات نو کا نیا پیغام ہوتی ہے، میجر عزیز بھٹی شہید نے پاک سرزمین کے لئے جان کا نذرانہ پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ میجر عزیز بھٹی شہید نے اپنی بہادری اور شجاعت سے دشمن کو بھی ورطہ حیرت میں ڈال دیا، میجر عزیز بھٹی شہید نے بہادری اور جرأت کی لازوال مثال قائم کی۔

مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ دفاع وطن کیلئے میجر عزیز بھٹی شہید کی قربانی پر پوری قوم کو فخر ہے، وطن عزیز کی حفاظت کیلئے اپنی قیمتی جانیں نچھاور کرنے والے پوری قوم کے ہیرو ہیں، شہداء کی عظیم قربانیوں پر پاکستانی قوم کو ناز ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے